پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

زبیر عالم کی غزلیں — Zubair Alam Ghazals

زبیر عالم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہم تیرے شہر سے جاتے ہوئے رو دیتے ہیں (غزل)

ہم تیرے شہر سے جاتے ہوئے رو دیتے ہیں

گل سے تتلی کو اڑاتے ہوئے رو دیتے ہیں

اس نے ہنستے ہوئے توڑا تھا ہمارا رشتہ

ہم سبھی کو یہ بتاتے ہوئے رو دیتے ہیں

میں ہوں ویران جزیرہ جہاں اہل کشتی

اپنی راتوں کو بتاتے ہوئے رو دیتے ہیں

رات بھر جلنے کے بھی بعد ہم افسردہ مزاج

صبح دم شمع بجھاتے ہوئے رو دیتے ہیں

کون کرتا ہے کبھی نقل مکانی ہنس کر

لوگ دنیا میں بھی آتے ہوئے رو دیتے ہے

تیرے جانے سے میرا اور تو کیا ہونا ہے (غزل)

تیرے جانے سے میرا اور تو کیا ہونا ہے

پیڑ سے ٹوٹا ہوا برگ فنا ہونا ہے

جب تلک ہے یہ سفر مسکرا کے ساتھ چلو

منزلیں آتے ہی دونوں کو جدا ہونا ہے

یاد ماضی کی رضائی کو رکھو ساتھ اپنے

شب دسمبر کی ہے راتوں کو بڑا ہونا ہے

پھول تو گر کے زمیں دوز ہو جائیں گے پر

خوشبوؤں کو تو ابھی باد صبا ہونا ہے

مزید غزلیں از زبیر عالم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں