پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

زبیر احمد کی غزلیں — Zubair Ahmed Ghazals

زبیر احمد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میری آنکھوں کو شناسائی کی عادت پڑ جائے (غزل)

میری آنکھوں کو شناسائی کی عادت پڑ جائے

اس سے بہتر ہے کہ تنہائی کی عادت پڑ جائے

اپنے زخموں کو ہر اک روز ہرا کرتے رہو

جانے کس وقت مسیحائی کی عادت پڑ جائے

تم تو پاکیزہ ہو دامن کو بچائے رکھنا

مجھ سے مل کے تمہیں رسوائی کی عادت پڑ جائے

آ میرے دوست اجالوں سے تجھے نہلاؤں

دھیرے دھیرے تجھے بینائی کی عادت پڑ جائے

یوں نہیں لگتی بری مجھ کو برائی تیری

کیا پتا کب تجھے اچھائی کی عادت پڑ جائے

میری حالت پہ تجھے کتنی ہنسی آتی ہے

اے کمینے تجھے تنہائی کی عادت پڑ جائے

اس کے ہاتھوں پہ بھروسہ ہے ذرا سا شاید (غزل)

اس کے ہاتھوں پہ بھروسہ ہے ذرا سا شاید

زخم بھر دے گا ہمارے بھی مسیحا شاید

ہم تو اس آس میں خاموش رہا کرتے ہیں

تم بھی سمجھو گے کبھی حال ہمارا شاید

ایرے غیروں پہ نچھاور کی نگاہیں اپنی

میں نے بینائی کا معیار نہ سمجھا شاید

پھٹ گیا سینہ مرا غم سے تمہارے یکدم

آج اک زخم مری روح میں اترا شاید

جاگ جائے گی ترے دل میں تمنا میری

سو رہی ہوگی ابھی میری تمنا شاید

آپ کو کہتا ہے شیطان زمانہ سارا

آپ کو بھاری پڑا دیوتا ہونا شاید

مزید غزلیں از زبیر احمد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں