پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

زبیر احد کی غزلیں — Zubair Ahad Ghazals

زبیر احد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

طرب کی خواہشوں سے بامراد کوئی نہیں (غزل)

طرب کی خواہشوں سے بامراد کوئی نہیں

غزل تراشتے رہتے ہیں داد کوئی نہیں

دل اسیر ٹھکانہ ہے قاف کی پری کا

اجڑ کے بھی کہے گا اس کے بعد کوئی نہیں

یہ آنکھ کس کی تمنا میں بے نیام ہوئی

اے تیغ تیز ہدف تجھ کو یاد کوئی نہیں

سکوت دشت ہے آنکھوں میں رنج نادیدہ

ہے حرف تشنہ لبی شبد یاد کوئی نہیں

ضرر کی جب کوئی ترغیب کارگر نہ ہوئی

بڑے رسان سے بولا یاں شاد کوئی نہیں

اے ہجر ناتمام مسائل سمجھ ذرا (غزل)

اے ہجر ناتمام مسائل سمجھ ذرا

اے عشق جاوداں تو وسائل سمجھ ذرا

خیرات حسن بانٹ تو جلوہ دکھا مجھے

اے مثل گل تو حالت سائل سمجھ ذرا

مجھ سے کبھی نہ ہوگی پذیرائی ہجر کی

میرے بہت سے اور ہیں مسائل سمجھ ذرا

دہلیز حسن پر کھڑا ہوں دل فگار میں

کار وفا ہے رستے میں حائل سمجھ ذرا

یوں ہم سے ہو نہ پایا یہ عہد وفا وفا

گھر میں تھا بس احدؔ ہی تو عائل سمجھ ذرا

مزید غزلیں از زبیر احد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں