پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ضیا عظیم آبادی کی غزلیں — Ziya Azeemabadi Ghazals

ضیا عظیم آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کوچے سے نکلواتے ہو عبث ہم ایسے وطن آواروں کو (غزل)

کوچے سے نکلواتے ہو عبث ہم ایسے وطن آواروں کو

رہنے دو پڑے ہیں ایک طرف دکھ دیتے ہو کیوں بے چاروں کو

روگی جو تمہارے عشق کے ہیں جیتے ہیں تمہاری آس پہ وہ

دو چار دنوں پہ خدا کے لیے دیکھا تو کرو بیماروں کو

ہم شکل کسی مژگاں کے جو تھے تو دل میں ہمارے چبھنا تھا

افسوس کہ اے صحرائے جنوں چبھنا بھی نہ آیا خاروں کو

ہر شہر میں ہے سناٹا سا ہر کوچے میں خاک اڑتی ہے

جس دن ث ترے دیوانوں نے آباد کیا کہساروں کو

تھوڑی سی رہی ہے رات ضیاؔ کچھ مانگ دعائیں خالق سے

بہتر ہے اسی میں ہو جو سحر پھر شام سے گننا تاروں کو

مزید غزلیں از ضیا عظیم آبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں