ضیا انصاری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہزار روپ فروزاں ہیں روشنی کی طرح (غزل)
ہزار روپ فروزاں ہیں روشنی کی طرح
وہ اپنے رنگ میں تنہا ہے چاندنی کی طرح
یہی نہیں کہ زمانے سے رسم و راہ نہ کی
ہم اپنے گھر میں بھی رہتے ہیں اجنبی کی طرح
جلوس والے مکانوں کو پھونک بھی دیتے
یہی بہت ہے کہ گزرے ہیں آدمی کی طرح
جدھر نگاہ اٹھاؤ دکھائی دیتا ہے
ترا وجود مناظر میں دل کشی کی طرح
وہ تو نہیں تھا کہ میں ہی بدل گیا اے دوست
ترے قریب سے گزرا ہوں اجنبی کی طرح
بھٹک رہا ہوں سمندر کی جستجو میں ضیاؔ
مرا وجود ہے بہتی ہوئی ندی کی طرح
کاٹنا سخت تر ہے مگر کاٹیے (غزل)
کاٹنا سخت تر ہے مگر کاٹیے
چین سے زندگی کا سفر کاٹیے
دشمنوں تک رسائی نہیں آپ کی
صرف اپنے عزیزوں کے سر کاٹیے
ہے بسیرا پرندوں کا ہر شاخ پر
سوچ کر جنگلوں کے شجر کاٹیے
عمر بھر نرم بہتی ندی کی طرح
پیار سے پتھروں کا جگر کاٹیے
ہم فقیروں کا ہے یہ مقدر ضیاؔ
عمر بھر زندگی در بدر کاٹیے
مزید غزلیں از ضیا انصاری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں