ضیاء الرحمن اعظمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہمیشہ غمزہ و عشوہ دکھاؤ (غزل)
ہمیشہ غمزہ و عشوہ دکھاؤ
دل حکام پہ نشتر چلاؤ
نہ ہو جذبہ مگر آنسو گراؤ
نہ ہو خواہش مگر دانتیں دکھاؤ
دلوں کو چھید دو برباد کر دو
دکھاؤ چمچگی بجلی گراؤ
تمہاری سیف میں ہوں گے خزینے
رہے گا گھر میں خوشیوں کا پڑاؤ
تمہاری آنتوں میں ہوگا پلاؤ
جھپٹ کر باس کی چلمن اٹھاؤ
جہاں بھی دیکھ لو حاکم کی صورت
زمیں پر لیٹ جاؤ دم ہلاؤ
گلاب و ناز بو ہے یا سمن ہے (غزل)
گلاب و ناز بو ہے یا سمن ہے
تری ہستی مجسم اک چمن ہے
تجھی سے ہے چمن کی زیب و زینت
تجھی سے سرخ لالے کا بدن ہے
تجھی سے دفتروں میں ہیں بہاریں
تجھی سے کرسیوں میں بانکپن ہے
تجھی سے گردنوں میں خم ہیں باقی
تجھی سے کند ماتھوں پر شکن ہے
تجھی سے رونقیں محفل بہ محفل
تجھی سے دل کشا ہر انجمن ہے
تجھی پر ختم ہے شیریں کلامی
تجھی سے آج زندہ علم و فن ہے
ترے ہاتھوں میں القصہ جہاں ہے
ترے قدموں پہ دھرتی کیا گگن ہے
مزید غزلیں از ضیاء الرحمن اعظمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں