پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ضیا الرحمن ضیا کی غزلیں — Ziaur Rahman Zia Ghazals

ضیا الرحمن ضیا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

امن کے نغمے گائیں گے (نظم)

امن کے نغمے گائیں گے

پیار کے گیت سنائیں گے

بلبل ہیں ہم ایک چمن کے

مستقبل میں اپنے وطن کے

پکے ہیں ہم اپنی لگن کے

اچھائی کو عام کریں گے

نیکی کا ہر کام کریں گے

دنیا میں ہم نام کریں گے

اب کوئی ناشاد نہ ہوگا

گھر کوئی برباد نہ ہوگا

گلشن میں صیاد نہ ہوگا

الفت ہم بھرپور کریں گے

دل سے نفرت دور کریں گے

اندھیارے میں نور کریں گے

دہشت گردی کو ہے مٹانا

پیار کا اب ہے پھول کھلانا

دھرتی کو ہے سورگ بنانا

مزید غزلیں از ضیا الرحمن ضیا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں