ضیاء اسدی سرونجی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دل جو درد آشنا نہیں ہوتا (غزل)
دل جو درد آشنا نہیں ہوتا
وہ کسی کام کا نہیں ہوتا
غم اگر شامل حیات نہ ہو
زیست کا حق ادا نہیں ہوتا
دل نہیں ہے وہ اور ہی کچھ ہے
جس میں کچھ مدعا نہیں ہوتا
زندگی بے نشاط لگتی ہے
درد جب تک سوا نہیں ہوتا
اب ضیاؔ کیا سنائے حال دل
کچھ زباں سے ادا نہیں ہوتا
پھر اک نئی خلش کی شروعات ہو گئی (غزل)
پھر اک نئی خلش کی شروعات ہو گئی
دل جس سے ڈر رہا تھا وہی بات ہو گئی
کیا میری ان کی بات ہوئی یہ نہ پوچھئے
اب کیا بتاؤں ہو گئی جو بات ہو گئی
وہ مسکرا کے ایک نظر مجھ کو دیکھ لیں
یہ بات ہو گئی تو بڑی بات ہو گئی
ہم رہروان شوق کی منزل نہ پوچھئے
دن ہو گیا کہیں تو کہیں رات ہو گئی
دامن جو تر ہوا تو ضیاؔ یوں لگا مجھے
جیسے کوئی گھٹا اٹھی برسات ہو گئی
مزید غزلیں از ضیاء اسدی سرونجی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں