پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

زہرا شاہ کی غزلیں — Zehra Shah Ghazals

زہرا شاہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جیسے اسے قبول تھا کرنا پڑا مجھے (غزل)

جیسے اسے قبول تھا کرنا پڑا مجھے

ہر زاویے سے خود کو بدلنا پڑا مجھے

یادوں کی ریل اور کہیں جا رہی تھی پھر

زنجیر کھینچ کر ہی اترنا پڑا مجھے

ہر حادثے کے بعد کوئی حادثہ ہوا

ہر حادثے کے بعد سنبھلنا پڑا مجھے

چاہا تھا اس نے میری اداسی حسین ہو

حزن و ملال میں بھی نکھرنا پڑا مجھے

پہلے مکر گئی میں کسی اور بات سے

پھر اپنی بات سے بھی مکرنا پڑا مجھے

مجھ میں بسنے والے شخص نے مجھ میں رہنا چھوڑ دیا (غزل)

مجھ میں بسنے والے شخص نے مجھ میں رہنا چھوڑ دیا

اس نے میری بات نہ مانی میں نے کہنا چھوڑ دیا

تم جیسے مرضی سوچو پر لوگ تو سب کچھ جانتے ہیں

کس نے کتنا ساتھ نبھایا کس نے کتنا چھوڑ دیا

اس تاریکی میں اب اور کسی پر کیا الزام دھروں

مجھ کو جب میرے اپنے سائے نے تنہا چھوڑ دیا

دنیا بھر کا میرے آگے غم موجود تھا پھر میں نے

اچھا اچھا دل میں رکھا ایسا ویسا چھوڑ دیا

پانی دینے والا جب کچھ روز میں اس کو بھول گیا

آخر اک دن پودے نے گملے میں رہنا چھوڑ دیا

مزید غزلیں از زہرا شاہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں