ذیشان نعمانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
محبت میں یہ کیسی بندگی ہے (غزل)
محبت میں یہ کیسی بندگی ہے
اسے پانے کی ضد ہر دن لگی ہے
مجھے ایک گھونٹ کوئی دے دو پانی
لبوں پر یار میرے تشنگی ہے
ہوا آزاد تیری قید سے بھی
بس اب میں ہوں مری آوارگی ہے
محبت کی لگی ہے آگ دل میں
نہ جانے تجھ سے کیسی دل لگی ہے
وہ بن دیکھے بھی کرتا ہے بھروسہ
فقط ذیشانؔ کی یہ سادگی ہے
اثر کسی کا کچھ اتنا عجیب ہوتا ہے (غزل)
اثر کسی کا کچھ اتنا عجیب ہوتا ہے
وہ جتنی دور ہو اتنا قریب ہوتا ہے
ہر ایک شخص کو ملتی نہیں محبت بھی
کسی کسی کا ہی اچھا نصیب ہوتا ہے
تمام شہر اجالوں سے مالا مال نہیں
ہیں وہ بھی جن کا اندھیرا نصیب ہوتا ہے
جو اپنی چھایا مسافر کو دے نہیں سکتا
بھلا وہ پیڑ بھی کتنا غریب ہوتا ہیں
کوئی ترستا ہے پانی کو آج بھی ذیشانؔ
کہیں کسی کے سمندر قریب ہوتا ہے
مزید غزلیں از ذیشان نعمانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں