پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ذیشان کاوش کی غزلیں — Zeeshan Kavish 1 Ghazals

ذیشان کاوش کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سبھی پڑھتے رہے چہرہ ہمارا (غزل)

سبھی پڑھتے رہے چہرہ ہمارا

کسی نے دل نہیں دیکھا ہمارا

ستم کی آندھیاں ڈرتیں تھیں ہم سے

کبھی ایسا بھی تھا رتبہ ہمارا

وہ ہم کو ہر طرح سے بھا گیا ہے

جسے بھایا نہیں چہرہ ہمارا

وہی رستہ رقیبوں نے چنا اب

بہت پہلے تھا جو رستہ ہمارا

تمہارے بن ہماری حیثیت کیا

ملو تم تو بڑھے درجہ ہمارا

اپنے دل سے مری یادوں کو ہٹانے والا (غزل)

اپنے دل سے مری یادوں کو ہٹانے والا

کیا مجھے بھول گیا مجھ کو بھلانے والا

مجھ کو پینے کی تمنا تو بہت ہے لیکن

کوئی ملتا نہیں آنکھوں سے پلانے والا

مفلسوں کا وہ کبھی درد نہیں سمجھے گا

چند سکوں کے لیے خون بہانے والا

اپنے بستر پہ بڑے چین سے سو جاتا ہے

اپنی یادوں سے مری نیند اڑانے والا

مزید غزلیں از ذیشان کاوش ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں