پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ذیشان احمد ذکی کی غزلیں — Zeeshan Ahmad Zaki Ghazals

ذیشان احمد ذکی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

شہر پھیلے تو مضافات بدل جاتے ہیں (غزل)

شہر پھیلے تو مضافات بدل جاتے ہیں

حسن والے بھی یوں ہی بات بدل جاتے ہیں

میں کہ تنہا تھا ہمیشہ سے میں تنہا ہی رہا

لوگ کہتے تھے کہ حالات بدل جاتے ہیں

میری توبہ میں کوئی کھوٹ نہیں ہے لیکن

مے کدہ دیکھ کے جذبات بدل جاتے ہیں

غم جدائی کے سوا اور بھی کچھ ہیں جیسے

جب وہ دوران ملاقات بدل جاتے ہیں

ساری دنیا کے بدل جانے کا شکوہ کیسا

تم بدل جاؤ تو دن رات بدل جاتے ہیں

اس نے یہ کہہ کے مرا ساتھ ذکیؔ چھوڑ دیا

وقت کے ساتھ خیالات بدل جاتے ہیں

طے ہی کب ہم نے کیا تھا کہ بھلانا ہوگا (غزل)

طے ہی کب ہم نے کیا تھا کہ بھلانا ہوگا

تم نے بس اتنا کہا تھا مجھے جانا ہوگا

دل کو لگتا ہے ابھی کل کا ہی قصہ ہے یہ

لوگ کہتے ہیں کوئی پچھلا زمانہ ہوگا

اب بھی ان گلیوں سے خوشبو تری آتی ہوگی

اب بھی اس گھر میں ترا لمس توانا ہوگا

جی رہا ہوں حقیقت میں مگر جانتا ہوں

حاصل زندگی صرف ایک فسانہ ہوگا

میں تو اس روز غم ہجر مناؤں گا ذکیؔ

جب مرے ذہن سے وہ شخص روانہ ہوگا

مزید غزلیں از ذیشان احمد ذکی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں