پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ذیشان علی ساحل کی غزلیں — Zeeshan Ali Sahil Ghazals

ذیشان علی ساحل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کہتے تو ہم بھی دل سے کچھ یہ امید ہوتی (غزل)

کہتے تو ہم بھی دل سے کچھ یہ امید ہوتی

ملتی جو اک نظر تو اپنی بھی عید ہوتی

آنکھوں میں ڈوب جاتے ہم ان کو دیکھتے ہی

ہر سانس میں محبت کی اک نوید ہوتی

زلفوں کی چھاؤں ملتی دل کو قرار آتا

دن بھی حسین لگتا شب بھی سعید ہوتی

وہ سامنے جو آتے ہم جان بھی لٹاتے

دنیا کی ہر خوشی پھر اپنی مرید ہوتی

جیسے صحرا کو ملے ہوتے ہیں برسات کے زخم (غزل)

جیسے صحرا کو ملے ہوتے ہیں برسات کے زخم

ویسے دل پر ہیں مرے تیری ملاقات کے زخم

پہلے لمحوں میں ملی ہجر کی سوغات مجھے

پھر زمانے نے دیے اور بھی حالات کے زخم

ہم نے چاہا تھا کہ دل کھول کے عرض دل ہو

پر نصیبوں میں رہے صرف مناجات کے زخم

ابر برسے بھی تو دل کو نہ ملا کوئی قرار

کیسے چھپتے ہیں بھلا موسم برسات کے زخم

مزید غزلیں از ذیشان علی ساحل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں