زرغونہ خالد زرغونے کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تیرا ساتھ ستاروں جیسا (غزل)
تیرا ساتھ ستاروں جیسا
پھولوں کی مہکاروں جیسا
تیری دوری کا ہر لمحہ
ہر لمحہ انگاروں جیسا
تیرا لہجہ سندر سندر
دریا کے سب دھاروں جیسا
زرغونےؔ میں سچ کہتی ہوں
تیرا عشق خماروں جیسا
جب میرے قبیلے کے تمہیں لوگ ملیں گے (غزل)
جب میرے قبیلے کے تمہیں لوگ ملیں گے
آنکھوں میں بسیں گے تو کبھی دل میں رہیں گے
آؤ تو ذرا دیکھو وفا زادوں کی بستی
ہر کوچے میں یاں لوگ وفادار ملیں گے
کیا لکھا ہے تقدیر میں یہ رب کو ہے معلوم
کچھ روز تو ہم تیرے لیے خواب بنیں گے
اس عشق کی کٹھنائی سے اکتائے ہوئے لوگ
مر جائیں گے لیکن یہ محبت نہ کریں گے
یہ جان لیں احباب مری ماں کی دعا ہے
بہلانے کو دل چاند ستارے بھی جھکیں گے
یہ سچ ہے انا اپنی ہمیں جان سے پیاری
مٹ جائیں گے اس کا کبھی سودا نہ کریں گے
مزید غزلیں از زرغونہ خالد زرغونے ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں