زمان ملک کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
پائیں کیا سراغ آنکھیں (غزل)
پائیں کیا سراغ آنکھیں
جل بجھیں چراغ آنکھیں
خشک ہو چکے آنسو
پا گئیں فراغ آنکھیں
اس گھنے اندھیرے میں
مثل شب چراغ آنکھیں
کب تلک دکھائیں گی
اور سبز باغ آنکھیں
سو گئیں زمانؔ آخر
تھک کے بد دماغ آنکھیں
اب کے خوشبو (نظم)
اب کے خوشبو
شاخوں پر مصلوب ہوئی
اس کا چہرہ
ایک دریچہ
نئے جہانوں
میں کھلتا تھا
اس نے خواب سجائے
میرے صحرا میں دیوار اگی
کتنی بہاریں
میرے دل میں
ریزہ ریزہ
مزید غزلیں از زمان ملک ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں