زینب شاہد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
چاند تو تاروں سے سوا ہی تھا (غزل)
چاند تو تاروں سے سوا ہی تھا
پھر ہزاروں میں بھی جدا ہی تھا
یاد تم کس مقام پر آئے
دل تمہیں بھولنے لگا ہی تھا
مجھ سے کوئی امید تم رکھنا
میں نے تو تم سے یہ کہا ہی تھا
ایک آہٹ نے کر دیا بیدار
خواب بس آنکھ سے لگا ہی تھا
تو نے رہنے نہیں دیا مجھ کو
ورنہ میں تیرے کام کا ہی تھا
اس قدر شاندار تھا موسم
بے نشہ من بہک گیا ہی تھا
اڑتے آوارہ بادلوں کی طرح
وصل برسات کی گھٹا ہی تھا
عہد کے پیماں کے سرد خانوں میں
میں تو اپنی جگہ کھڑا ہی تھا
وہ مجھے بھول ہی گیا ہوگا
رشتہ اس سے تو مرا کیا ہی تھا
لوٹ کر اس نے بس کہا اتنا
تمہیں تو پھر مرا پتا ہی تھا
رکھنا کہاں ہے دل نے جو دوسرا رہے گا (غزل)
رکھنا کہاں ہے دل نے جو دوسرا رہے گا
اب یہ مکان یوں ہی خالی پڑا رہے گا
اس کی نگاہوں پر دل کو اعتبار بھی ہے
خدشہ بچھڑنے کا پر اپنی جگہ رہے گا
تم دیکھنا ہمارے بچے دکھی رہیں گے
اور آگے سات نسلوں میں یہ خلا رہے گا
اک شخص کو دلا نہ پایا یقین الفت
اس بات کا مجھے پچھتاوا ہوا رہے گا
ہو جائے گا کسی دن بیزار مجھ سے وہ بھی
اک چیز کی ہوئی میں کب تک نشہ رہے گا