پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

زین العابدین خاں عارف کی غزلیں — Zain Ul Abideen Khan Arif Ghazals

زین العابدین خاں عارف کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سب سے بہتر ہے کہ مجھ پر مہرباں کوئی نہ ہو (غزل)

سب سے بہتر ہے کہ مجھ پر مہرباں کوئی نہ ہو

ہم نشیں کوئی نہ ہو اور رازداں کوئی نہ ہو

مریے اس حسرت میں گر قاتل نہ ہاتھ آوے کہیں

روئیے اپنے پہ خود گر نوحہ خواں کوئی نہ ہو

بیچ میں ہے میرے اس کے تو ہی اے آہ حزیں

صلح کیوں کر ہووے جب تک درمیاں کوئی نہ ہو

شکوہ کس سے کیجیے خالق کی مرضی ہے یہی

نکتہ چیں پیدا ہوں لاکھوں نکتہ داں کوئی نہ ہو

مجھ تلک قاتل تو قاتل موت بھی آتی نہیں

کس کو دیجے جان جب خواہان جاں کوئی نہ ہو

مانے گر کوئی نصیحت عارفؔ دل خستہ کی

بھول کر بھی والۂ آتش بجاں کوئی نہ ہو

سب سے بہتر ہے کہ مجھ پر مہرباں کوئی نہ ہو (غزل)

سب سے بہتر ہے کہ مجھ پر مہرباں کوئی نہ ہو

ہم نشیں کوئی نہ ہو اور راز داں کوئی نہ ہو

لال مت سمجھو زبان شمع کو خامش ہے یہ

بات پھر کس سے کرے جب ہم زباں کوئی نہ ہو

مریے اس حسرت میں گر قاتل نہ ہاتھ آوے کہیں

روئیے اپنے پہ خود گر نوحہ خواں کوئی نہ ہو

بیچ میں ہے میرے اس کے تو ہی اے آہ حزیں

صلح کیونکر ہووے جب تک درمیاں کوئی نہ ہو

شکوہ کس سے کیجیے خالق کی مرضی ہے یہی

نکتہ چیں پیدا ہوں لاکھوں نکتہ داں کوئی نہ ہو

مجھ تلک قاتل تو قاتل موت بھی آتی نہیں

کس کو دیجے جان جب خواہان جاں کوئی نہ ہو