زین رامش کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دست طلب دراز زیادہ نہ کر سکے (غزل)
دست طلب دراز زیادہ نہ کر سکے
ہم زندگی سے کوئی تقاضا نہ کر سکے
جب اعتبار ذوق نظر بھی نہ مل سکا
نظروں کو اپنی وقف نظارہ نہ کر سکے
تو جب قریب جاں بھی قریب نظر بھی تھا
ہم بھی بزعم عشق اعادہ نہ کر سکے
پھر تو ترا خیال بھی آیا نہیں کبھی
پھر ہم تری طلب بھی گوارہ نہ کر سکے
مزید غزلیں از زین رامش ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں