پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

زین افغان کی غزلیں — Zain Afgaan Ghazals

زین افغان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

وہ شخص مر نہ جائے کہیں تیری چاہ میں (غزل)

وہ شخص مر نہ جائے کہیں تیری چاہ میں

بیٹھا ہے آج بھی جو تری بارگاہ میں

ڈھونڈا کیا وہ تجھ کو نہ جانے کہاں کہاں

پوچھا کیا ہر اک سے ملا جو بھی راہ میں

ہم جانتے سبھی کو ہیں پہچانتے بھی ہیں

شامل ہے کون کون تمہارے گناہ میں

کب تک نظر بچا کے چلیں گے حضور یوں

آئیں گے ہم کبھی تو تمہاری نگاہ میں

صاحب کسے مجال اسے دربدر کرے

جو آ گیا نکل کے ہماری پناہ میں

اے شب کے نگہبان ذرا دن کی خبر لے (غزل)

اے شب کے نگہبان ذرا دن کی خبر لے

ایسا نہ ہو آنکھوں میں اندھیرے کوئی بھر لے

اے عشق سبھی کچھ ہے ترا وادئ جاں میں

موقوف تجھی پر ہے یہ دل لے کے جگر لے

تو وادیٔ خاراں کا مسافر ہے مری جاں

زیبا نہیں مجنوں کو کوئی رخت سفر لے

اے عشق خبردار نہ آنسو کوئی ٹپکے

لازم ہے کہ چٹان کوئی سینے پہ دھر لے

صاحب ابھی زندہ ہیں ترے چاہنے والے

اک بار سہی دور سے دیدار ہی کر لے

مزید غزلیں از زین افغان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں