پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

زید امبساط کی غزلیں — Zaid Imbisat Ghazals

زید امبساط کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سرحد کے اس پار جو کل (نظم)

سرحد کے اس پار جو کل

کچھ خون کہ چھینٹیں آئی تھیں

سرحد کے اس پار کہ تھیں

یا سرحد کے اس پار کہ تھیں

ایک خاموشی چھائی تھی

سرحد کے اس پار ہی تھی

یا سرحد کے اس پار بھی تھی

کچھ ذہن زخمی زخمی تھے

سرحد کے اس پار ہی تھے

یا سرحد کے اس پار بھی تھے

کل سرحد کی وہ بے چینی

اس پار کے منظر پہ ہی تھی

کے اس پار کے منظر پہ بھی تھی

مزید غزلیں از زید امبساط ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں