پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ظہور عنبر قریشی کی غزلیں — Zahoor Ambar Quraishi Ghazals

ظہور عنبر قریشی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

منزل پہ پہنچ کر بھی منزل نہیں پاتے ہو (غزل)

منزل پہ پہنچ کر بھی منزل نہیں پاتے ہو

تم کیسے مسافر ہو رکتے ہو نہ جاتے ہو

آئے نہ عیادت کو جب سانس تھی کچھ باقی

مرنے پہ عقیدت کے کیوں پھول چڑھاتے ہو

پہلے مری نفرت پر مائل بہ کرم تھے تم

اب میری محبت پر برہم نظر آتے ہو

مے نوشی کا پھر مجھ پر الزام نہ آ جائے

آنکھوں میں لئے مستی کیوں سامنے آتے ہو

عنبرؔ تو ازل سے ہی رسوائے زمانہ ہے

کیوں اور اسے اپنی نظروں سے گراتے ہو

کیوں ترک وفا کر کے مجھے یاد کیا ہے (غزل)

کیوں ترک وفا کر کے مجھے یاد کیا ہے

کیا تازہ ستم پھر کوئی ایجاد کیا ہے

اس دشمن جاں کو بھی کلیجہ سے لگایا

جس نے مجھے ہر موڑ پہ برباد کیا ہے

ہر دور میں غم پلتے رہے گوشۂ دل میں

کب ہم نے کبھی شکوۂ بیداد کیا ہے

صیاد کا انداز نوازش کوئی دیکھے

پر کاٹ کے جس نے مجھے آزاد کیا ہے

تنقید نہ کر وقت کی رفتار پہ عنبرؔ

اس نے کبھی ناشاد کبھی شاد کیا ہے

مزید غزلیں از ظہور عنبر قریشی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں