ظہیررانی بنوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
قلم تو قلم ہے (نظم)
قلم تو قلم ہے
یہ سچ کا قلم ہے
جو سچ ہے وہ کہتا
یہی کام اس کا
یہ سب کو دکھاتا
بھلائی کا رستہ
یہ تاریخ لکھے
جو گزری ہے پیچھے
اور حالات اب کے
بتاتا ہے سچے
قلم پر کسی کا
نہیں زور چلتا
کسی کا نہ ڈر ہے
نہ خوف و خطر ہے
قلم میں ہے طاقت
یہ کھولے حقیقت
سنور پیارے بچو
ارادہ یہ کر لو
کرو علم حاصل
بنو نیک عاقل
اور اپنے قلم سے
کرو کام اچھے
مزید غزلیں از ظہیررانی بنوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں