پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ظفراعوان کی غزلیں — Zafar Awan Ghazals

ظفراعوان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بغض و حسد کی آگ سے باہر نکال دے (غزل)

بغض و حسد کی آگ سے باہر نکال دے

مجھ کو شعور و فکر کے رستے پہ ڈال دے

جن کے جواب میں مجھے تیرا سرا ملے

فکر رسا کو ایسے مسلسل سوال دے

تیرے علاوہ ہاتھ یہ پھیلے نہیں کہیں

اپنی جناب سے مجھے رزق حلال دے

آرام کرنا جرم ہو منزل کی کھوج میں

مجھ کو مرے مزاج میں اوج کمال دے

کرنا ہے روشنی سے منور جہان گر

ظلمت زدہ سحر کو اذان بلال دے

اتنا عروج بخش مرے حسن شعر کو

ہر ایک لکھنے والا ظفرؔ کی مثال دے

محبت ہو گئی ہے تو کیا میری خطا ہے (غزل)

محبت ہو گئی ہے تو کیا میری خطا ہے

مجھے ہی سوچتی ہے تو کیا میری خطا ہے

مرے بن کچھ بھی اچھا نہیں لگتا تجھے اب

یہ دنیا بوجھ سی ہے تو کیا میری خطا ہے

وہ جس کو چھوڑ کر میں ترے پہلو میں آیا

وہ مجھ کو ڈھونڈھتی ہے تو کیا میری خطا ہے

مرے ہی دم سے تیرے چمن میں رونقیں ہیں

ہوائیں جھومتی ہیں تو کیا میری خطا ہے

مری پڑ جائیں نظریں ترے نکھرے بدن پر

مجھے تو کھوجتی ہے تو کیا میری خطا ہے

مری فوٹو کو اکثر لگا کر فون پر تو

اسے پھر چومتی ہے تو کیا میری خطا ہے

بھری محفل میں تیری نظر ایوانؔ پر ہے

ظفرؔ کو دیکھتی ہے تو کیا میری خطا ہے

مزید غزلیں از ظفراعوان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں