پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ظفر عجمی کی غزلیں — Zafar Ajmi Ghazals

ظفر عجمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آ کے جب خواب تمہارے نے کہا بسم اللہ (غزل)

آ کے جب خواب تمہارے نے کہا بسم اللہ

دل مسافر تھکے ہارے نے کہا بسم اللہ

ہجر کی رات میں جب درد کے بستر پہ گرا

شب کے بہتے ہوئے دھارے نے کہا بسم اللہ

شام کا وقت تھا اور ناؤ تھی ساحل کے قریب

پاؤں چھوتے ہی کنارے نے کہا بسم اللہ

اجنبی شہر میں تھا پہلا پڑاؤ میرا

بام سے جھک کے ستارے نے کہا بسم اللہ

موت سی سردی تھی جب راکھ میں ڈالا تھا ہاتھ

ایک ننھے سے شرارے نے کہا بسم اللہ

لڑکھڑائے جو ذرا پاؤں تو اک شور ہوا

قافلے سارے کے سارے نے کہا بسم اللہ

نا خدا چھوڑ گئے بیچ بھنور میں تو ظفرؔ

ایک تنکے کے سہارے نے کہا بسم اللہ

تو نے کیوں ہم سے توقع نہ مسافر رکھی (غزل)

تو نے کیوں ہم سے توقع نہ مسافر رکھی

ہم نے تو جاں بھی ترے واسطے حاضر رکھی

ہاں اب اس سمت نہیں جانا پر اے دل اے دل

بام پر اس نے کوئی شمع اگر پھر رکھی

یہ الگ بات کہ وہ دل سے کسی اور کا تھا

بات تو اس نے ہماری بھی بظاہر رکھی

اب کسی خواب کی زنجیر نہیں پاؤں میں

طاق پر وصل کی امید بھی آخر رکھی

جب بھی جی چاہتا مرنے کو ہزاروں تھے جواز

زندگی ہم نے سلامت تری خاطر رکھی

ہجر کی شب کوئی وعدہ نہ کوئی یاد ظفرؔ

تو نے کیا چیز بچا کر مرے شاعر رکھی

مزید غزلیں از ظفر عجمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں