پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یوسف راحت کی غزلیں — Yusuf Rahat Ghazals

یوسف راحت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہندو مسلم سکھ عیسائی (نظم)

ہندو مسلم سکھ عیسائی

سب مل کر اک گیت لکھیں گے

گیت کی دھن پر عہد کریں گے

ساری نفرت بھول کے ہم اک ہو جائیں گے

اک دوجے کے دکھڑوں میں ہم کھو جائیں گے

تم بھی انساں ہم بھی انساں

پیار ہی ہے ہم سب کا ایماں

نیا مذہب تشکیل کریں گے

اب نہ کوئی بت ہم پوجیں گے

جگ میں انساں راج رہے گا

یکجہتی کا تاج رہے گا

آؤ مل کر گیت لکھیں ہم

گیت کی دھن پر عہد کریں ہم

مزید غزلیں از یوسف راحت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں