پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یوسف ندیم کی غزلیں — Yusuf Nadeem Ghazals

یوسف ندیم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خزاں سے ملتی ہے جا کر بہار کی سرحد (غزل)

خزاں سے ملتی ہے جا کر بہار کی سرحد

مگر کہاں ہے دل بے قرار کی سرحد

جو فاصلے ہیں انہیں برقرار رہنے دے

بنا رہے ہیں جو میرے وقار کی سرحد

جہاں میں گھوم رہا ہوں تلاش میں اس کی

کہیں تو ہوگی مرے انتظار کی سرحد

جو اس طرف ہے جہنم تو اس طرف جنت

نہیں ہے نور کی سرحد نہ نار کی سرحد

قدم قدم پہ مجھے بے قراریاں ہی ملیں

ملی نہ مجھ کو کہیں بھی قرار کی سرحد

جو اس کی آنکھ سے اک بار پی کے پایا تھا

تلاشتا ہوں ندیمؔ اس خمار کی سرحد

مزید غزلیں از یوسف ندیم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں