پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یوسف خلش کی غزلیں — Yusuf Khalish Ghazals

یوسف خلش کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اپنا پرایا شہر میں ہر سو دکھائی دے (غزل)

اپنا پرایا شہر میں ہر سو دکھائی دے

وہ سمت کون سی ہے جہاں تو دکھائی دے

تسکین روح و قلب کا پہلو دکھائی دے

راشدؔ کے پاس جاؤں تو جو ہو دکھائی دے

دیکھیں تو موج موج منور ہے دور تک

اور تشنگی بجھائیں تو بالو دکھائی دے

اک ہم کہ ذہن و قلب کا احساس دیکھ لیں

اک وہ کہ ان کو زلف نہ خوشبو دکھائی دے

تمہارا قرب محبت میں کیا ضروری تھا (غزل)

تمہارا قرب محبت میں کیا ضروری تھا

وصال و ہجر کا اک سلسلہ ضروری تھا

جہاں سے حوصلہ ہارا تھا وہ تلاطم میں

سفینہ اس کا وہیں ڈوبنا ضروری تھا

وہیں پہ چہرے کو اپنے چھپا لیا تم نے

نمائشوں کا جہاں آئنہ ضروری تھا

تم اس مقام سے گزرے ہو آندھیوں کی طرح

تمہیں ٹھہر کے جہاں سوچنا ضروری تھا

غزل کے نام کو کیوں داغ داغ کر ڈالا

کہ اپنی ذات کا رونا بھی کیا ضروری تھا

مزید غزلیں از یوسف خلش ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں