پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یوسف خالد کی غزلیں — Yusuf Khalid Ghazals

یوسف خالد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کبھی ایسا بھی کرنا (نظم)

کبھی ایسا بھی کرنا

شام کی دہلیز پر

پل بھر کو رکنا

ڈوبتے سورج کا منظر دیکھنا

اور سوچنا

کہ شام کی گہری اداسی کا سبب کیا ہے

مسافر جب تھکا ہارا

سر منزل

کبھی تنہا اترتا ہے

تو کیا محسوس کرتا ہے

مزید غزلیں از یوسف خالد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں