یوسف دکنی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تجھ مکھ نمک پھرے تے دریا ہوا نمک کا (غزل)
تجھ مکھ نمک پھرے تے دریا ہوا نمک کا
تجھ نور جھل جھلی تے خورشید مہ فلک کا
حوریاں پریاں خجل ہو سینسار چھوڑ دیتیاں
دیکھیاں جو نور تیرا انگلیاں سلول نک کا
توں شاہ آفتابی گر کوئی بدی کرے تجھ
وہ موش کور جوں ہے او دیدہ شپرک کا
تجھ عشق تے جو گھائل دارو چلے نہ اوسکوں
بیٹھیا جو تیر دلبر تجھ نین کے پلک کا
توں شاہ دلبری ہے جو نامیں برتری ہے
یا ماہ مشتری ہے یا مہر ہے فلک کا
اے چھند بھرے چھبیلے تج روپ کے جھلک کا (غزل)
اے چھند بھرے چھبیلے تج روپ کے جھلک کا
پرتو پڑیا سو جاکر سورج ہوا فلک کا
دیکھلا نکو چھپا توں مکھ دیکھ نے میں تیرا
سجدا تجے کریں کر ہے قصد سب ملک کا
تب تے چھپیا ہے عنقا کوہ قاف کے بھتر جا
جب تے چھٹیا ہے جگ پر ناوک تیرے پلک کا
بجلی جھلک نسک کر پاتال تل رہے جا
دیکھے جو خوش اجالا تجھ نور کے جھلک کا
یوسفؔ تیری پرت کے بند میں اچھے تو کیا شک
عالم اسیر ہے جم لک لک تیری الک کا