یاسر ملک کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
خوشی بناتے ہوئے لوگ مارے جاتے ہیں (غزل)
خوشی بناتے ہوئے لوگ مارے جاتے ہیں
گھروں کو جاتے ہوئے لوگ مارے جاتے ہیں
کسی نے سچ ہی کہا امتحان ہے دنیا
نجات پاتے ہوئے لوگ مارے جاتے ہیں
امیر ان کو زمانہ یہ کیوں نہیں کہتا
جو غم کماتے ہوئے لوگ مارے جاتے ہیں
خدایا بھوک سے بچے انہیں کے مرتے ہیں
جو ہل چلاتے ہوئے لوگ مارے جاتے ہیں
غزل جب دامن صیاد ہوگی (غزل)
غزل جب دامن صیاد ہوگی
خیال عشق سے آزاد ہوگی
میں یوںہی شعر بس پڑھتا رہوں گا
ترے ہونٹوں پہ جب تک داد ہوگی
کئی جگنو نکل آئیں گے پھر سے
نئی اک روشنی ایجاد ہوگی
مرے بازو یہ مظلوموں کے ہوں گے
مرے شانوں پہ تیری یاد ہوگی
ہے ٹوٹی چھت کی جو اک اینٹ باقی
نئے کل کی وہی بنیاد ہوگی
مزید غزلیں از یاسر ملک ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں