پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یاسر عباس کی غزلیں — Yasir Abbas Ghazals

یاسر عباس کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

حسیں خیال جو پیہم انہیں ستانے لگے (غزل)

حسیں خیال جو پیہم انہیں ستانے لگے

وہ بے خودی سے مری شاعری سنانے لگے

بڑے غرور سے کہتے تھے یاد آتی نہیں

گئے جو ہجر کی وادی تو گڑگڑانے لگے

دیا پیام بھی قاصد کو بے قراری میں

لیا تھا نام کہ دو ہونٹ کپکپانے لگے

ہمارا ذکر گوارا نہ تھا کبھی جن کو

ہماری بات پہ ہولے سے مسکرانے لگے

مجھے سخن بھی لگا عین اپنا الہامی

مری غزل جو وہ محفل میں گنگنانے لگے

مزید غزلیں از یاسر عباس ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں