یاسین علی خاں مرکز کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
شرک کا پردہ اٹھایا یار نے (غزل)
شرک کا پردہ اٹھایا یار نے
ہم کو جب اپنا بنایا یار نے
روز روشن کی طرح دیکھا اسے
گرچہ منہ اپنا چھپایا یار نے
ظاہراً موجود ہے ہر شان سے
ہر طرح رخ کو دکھایا یار نے
خویش و بیگانہ فقط کہنے کو ہے
اپنا دیوانہ بنایا یار نے
بندہ بن جانا فقط چھپنے کو ہے
گھر کو ویرانہ بنایا یار نے
پھیر گردوں سے ہے صورت ہر طرح
جسم کا شانہ بنایا یار نے
تو وہ مرکزؔ ہے خدائی کا ظہور
خط فاصل کو بنایا یار نے
اپنا پتہ مجھے بتا بہر خدا تو کون ہے (غزل)
اپنا پتہ مجھے بتا بہر خدا تو کون ہے
تجھ پہ ہیں سارے مبتلا بہر خدا تو کون ہے
نام خدا سنا کیا تیرے سوا نہیں ملا
ساری صفت سے ہے بھرا بہر خدا تو کون ہے
تیرا حسد تو نام تھا ہو گیا بندہ کس طرح
تیری ہی ذات ہے بقا بہر خدا تو کون ہے
تیرے سے ہست کل ہوئی تھی تو عدم میں بے نشاں
ہادی مظل ہے برملا بہر خدا تو کون ہے
مالک دو جہاں ہے تو چاہے جسے عطا کرے
کر دے گدا کو بادشا بہر خدا تو کون ہے
تیرے کرم سے اے شہا میں نے خدا نما ہوا
تھا تو فنا بقا ملا بہر خدا تو کون ہے
مرکزؔ جملہ کائنات مظہر ذات کبریا
تیرے سوا نہیں ہوا بہر خدا تو کون ہے