پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یشوردھن مشرا کی غزلیں — Yashvardhan Mishra Ghazals

یشوردھن مشرا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بند گھر کے کمرے کی روشنی نہیں اچھی (غزل)

بند گھر کے کمرے کی روشنی نہیں اچھی

اور جان ہجرت کی تیرگی نہیں اچھی

چھوڑ کر یہاں مجھ کو جا رہا ہے تو شاید

بن ترے جو جینی ہے زندگی نہیں اچھی

بولتی ہے یہ ان کو روکنا نہیں جاناں

جھیل جیسی آنکھوں کی خامشی نہیں اچھی

غم سہیں رہیں تنہا عاجزی کریں لیکن

عشق تیرے چہرے پر بے بسی نہیں اچھی

مانتا ہوں اب تم میں تاب غم نہیں ہے پر

جنم دن پہ یشوردھنؔ خودکشی نہیں اچھی

کچھ نہ کچھ آیا تو ہوگا اس کے جی میں (غزل)

کچھ نہ کچھ آیا تو ہوگا اس کے جی میں

پھر چھپایا ہوگا مجھ کو ڈایری میں

ڈر بہت لگتا تھا پہلے موت سے پر

اب مزہ آتا ہے مجھ کو خودکشی میں

بام پر میں بیٹھ کر یہ سوچتا ہوں

شب نہائی ہوگی اس کی روشنی میں

بات ساری چاند سے کرتا ہوں اس کی

ہوش رہتا ہی نہیں بادہ کشی میں

مجھ کو اب تنہائی کھلتی جا رہی ہے

ہو رہا ہے یہ تری موجودگی میں

ہو گیا پاگل تری خاطر وہ لڑکا

کچھ کمی رکھی نہیں دیوانگی میں

دیکھ کر تم کو مری حالت وہی ہے

چیز دیکھے جیسے بچہ مفلسی میں

اب نہیں ہے پیار تم سے جان میری

کہہ رہا ہوں بات یہ ناراضگی میں

مزید غزلیں از یشوردھن مشرا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں