پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یٰسین بھٹی کی غزلیں — Yaseen Bhatti Ghazals

یٰسین بھٹی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

محبت کا کوئی تو پیمان ہوتا (غزل)

محبت کا کوئی تو پیمان ہوتا

کہ جن پہ ہمیں بھی بہت مان ہوتا

کبھی اتنے ارزاں نہ ہوتے جہاں میں

ہمیں زندگی کا جو عرفان ہوتا

تجھے کاش رکھتے تصور میں اپنے

کہ ان کے بہلنے کا سامان ہوتا

رہ زندگی میں کبھی نہ کبھی تو

تجھے ڈھونڈ لیتے جو امکان ہوتا

کسی سے تعلق بناتے نہ اتنا

کسی سے نہ ملنے کا ارمان ہوتا

اگر اپنی مٹی پہ یاسینؔ رہتے

کہاں ہجرتوں کا یہ طوفان ہوتا

مزید غزلیں از یٰسین بھٹی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں