پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یعقوب راہی کی غزلیں — Yaqoob Rahi Ghazals

یعقوب راہی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سرخ لاوے کی طرح تپ کے نکھرنا سیکھو (غزل)

سرخ لاوے کی طرح تپ کے نکھرنا سیکھو

سوکھی دھرتی کی دراروں سے ابھرنا سیکھو

سینۂ دشت میں رہ رہ کے اترتے جاؤ

یا پھر آندھی کی طرح کھل کے گزرنا سیکھو

کوہساروں پہ چڑھو ابر رواں کی صورت

آبشاروں کی طرح گر کے بکھرنا سیکھو

مقتل شہر میں جب حرف وفا کھو جائے

تم کسی چیخ کی مانند ابھرنا سیکھو

خود پہ الزام کیوں دھرو بابا (غزل)

خود پہ الزام کیوں دھرو بابا

زندگی موت ہے مرو بابا

ریت خوابوں کی ہو کہ درد کے پھول

اپنی جھولی میں کچھ بھرو بابا

خوف کی دھند گھیر لے گی تمہیں

کیا ضروری ہے تم ڈرو بابا

جنگ جب ان سے لازمی ٹھہرے

ان سے پھر جنگ ہی کرو بابا

لفظ و معنی میں (نظم)

لفظ و معنی میں

سنگھرش جاری ہے

صدیوں سے جاری ہے جاری رہے

خامشی

بے حسی کیوں ہے

مزید غزلیں از یعقوب راہی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں