یادگار حسین نشتر خیرابادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سب کچھ مری قسمت کا تیرے در کے قریں ہے (غزل)
سب کچھ مری قسمت کا تیرے در کے قریں ہے
جینا بھی یہیں ہے مجھے مرنا بھی یہیں ہے
عالم سے نرالا ہے تیرے حسن کا عالم
تو خود بھی حسیں تیری محبت بھی حسیں ہے
واعظ کی زباں اور یہ جنت کے فسانے
کمبخت نے مے خانہ تو دیکھا ہی نہیں ہے
نشترؔ کو گناہوں کی جزہ مل کے رہے گی
اس کو تری رحمت پہ بھروسہ ہے یقیں ہے
پھر تیری یاد دلاتے ہیں مجھے (غزل)
پھر تیری یاد دلاتے ہیں مجھے
لوگ دانستہ ستاتے ہیں مجھے
زلف بردوش نشیلی آنکھیں
اے وہ لوٹے لیے جاتے ہیں مجھے
میں نے یہ خواب نہ دیکھا ہو کہیں
وہ محبت سے بلاتے ہیں مجھے
ان کے اشکوں میں بھی اب تو نشترؔ
دل کے ٹکڑے نظر آتے ہیں مجھے
مزید غزلیں از یادگار حسین نشتر خیرابادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں