یاچنا پھنسل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
پھر وہی غم ہیں وہی طنز زمانے والے (غزل)
پھر وہی غم ہیں وہی طنز زمانے والے
باز کب آتے ہیں یہ دل کو دکھانے والے
چھوڑنے والے کو درکار ہے اک غلطی کی
اور نبھاتے ہیں سدا ساتھ نبھانے والے
عمر بھر چھاؤں میں اپنی جنہیں سینچا تو نے
ہیں وہی لوگ تجھے آگ لگانے والے
اک ملاقات میں ہی ہم کو سمجھ یہ آیا
لوگ چھوٹے ہیں بہت اونچے گھرانے والے
کسی سے اتنی محبت بھی یار ٹھیک نہیں (غزل)
کسی سے اتنی محبت بھی یار ٹھیک نہیں
اس ایک شخص کا اتنا خمار ٹھیک نہیں
یہ تجربہ ہے میرا مشورہ بھی ہے تجھ کو
مرے عزیز دل بے قرار ٹھیک نہیں
یہ تیرے جسم کی مٹی بہا نہ ڈالے کہیں
ہمیشہ آنکھوں میں یہ آبشار ٹھیک نہیں
جہاں پہ دید کو بس تشنگی رہے باقی
دلوں کا ایسا کوئی کاروبار ٹھیک نہیں
میں کس طرح سے کہوں اس کو وہ مجھے چاہے
تعلقات میں یہ اختیار ٹھیک نہیں
وہ ہم نوا ہے مرا دوست ہے یہ مانا مگر
دماغ کہتا ہے یوں اعتبار ٹھیک نہیں
مزید غزلیں از یاچنا پھنسل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں