وسیم احمد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
خیریت اس کی کچھ پتہ ہی نہیں (غزل)
خیریت اس کی کچھ پتہ ہی نہیں
ان دنوں اس سے رابطہ ہی نہیں
مسئلے صرف زیر غور رہے
مسئلہ کوئی حل ہوا ہی نہیں
اتنا پہرا ہے میری آنکھوں پر
میں کوئی خواب دیکھتا ہی نہیں
صرف آواز ہی سنی ہے ابھی
آمنا سامنا ہوا ہی نہیں
ایک عادت بہت بری ہے مری
میں کوئی بات بھولتا ہی نہیں
آخر کیا تم سوچ رہی ہو (غزل)
آخر کیا تم سوچ رہی ہو
کیوں اتنا اپسٹ رہتی ہو
چہرے سے کچھ اور عیاں ہے
بات مگر کچھ بتلاتی ہو
دنیا کو کچھ بھی کہنے دو
تم سچ مچ اچھی لڑکی ہو
آؤ مل کے بانٹ لیں دونوں
درد اکیلے کیوں سہتی ہو
میرا دل بھی کچھ اڑیل ہے
تھوڑا سا تم بھی ضدی ہو
دن میں فون پہ گھنٹوں باتیں
رات میں جلدی سو جاتی ہو
مزید غزلیں از وسیم احمد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں