واصف علی واصف کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
آج دل ذکر یار کرتا ہے (غزل)
آج دل ذکر یار کرتا ہے
پھر مجھے بے قرار کرتا ہے
مجھ کو آنسو ملے مقدر سے
تو کہاں اشک بار کرتا ہے
مل چکے خاک میں مگر تیرا
دل ابھی انتظار کرتا ہے
بھول کر بھی تجھے نہیں بھولے
بدگماں شرمسار کرتا ہے
شمع جلتی ہے اور پروانہ
جلنے والوں سے پیار کرتا ہے
ایک بار اور کیجیے وعدہ
کون اب اعتبار کرتا ہے
شام غم آ گئی مگر واصفؔ
سایۂ زلف یار کرتا ہے
تیرا ملنا محال کیا ہوگا (غزل)
تیرا ملنا محال کیا ہوگا
تو ملا بھی تو حال کیا ہوگا
سوچ کر لائیے جواب کوئی
جانتے ہو سوال کیا ہوگا
میرے ہوتے ہوئے ہوا نہ کبھی
بعد میرے وصال کیا ہوگا
تجھ کو دنیا سے ہی نہیں فرصت
تجھ کو میرا خیال کیا ہوگا
یار کی یاد بن کے رہتا ہے
زخم کا اندمال کیا ہوگا
ان کی نظریں بدل گئیں واصفؔ
شیشۂ دل میں بال کیا ہوگا
مزید غزلیں از واصف علی واصف ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں