پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وسیم حسن مرچال کی غزلیں — Waseem Hassan Mirchal Ghazals

وسیم حسن مرچال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہم نے مانا کہ شکستہ ہے کنارہ پھر بھی (غزل)

ہم نے مانا کہ شکستہ ہے کنارہ پھر بھی

کوئی دکھلائے ہمیں قطب ستارہ پھر بھی

حسن پر ناز کی تصویر کہاں تھی ممکن

ہم نے کاغذ پہ ستاروں کو اتارا پھر بھی

خط بھی لکھوائے پہ اظہار کو کافی نہ ہوئے

ہم نے اشکوں سے ہر اک لفظ ابھارا پھر بھی

آؤ دو گام سہی ساتھ نبھائیں ساغرؔ

کون ہوتا ہے بھلا کس کا سہارا پھر بھی

جفا کا تم کیا جواز دو گے قضا کی بندش تمام ہوگی (غزل)

جفا کا تم کیا جواز دو گے قضا کی بندش تمام ہوگی

میں سوچتا ہوں دعا ہماری خدا سے جب ہم کلام ہوگی

گمان یہ تھا سفر کی کلفت فراغتوں پر تمام کر لوں

مقام وحشت کے آتے آتے کسے خبر تھی کہ شام ہوگی

تمہارے لہجے نے چھین لی ہے شباب سے طرز خوش نمائی

رہی سہی شاعری ہے واعظ تری دعا سے حرام ہوگی

مری طرب گاہ سے یہ تازہ جو جنگ چھیڑی ہے بجلیوں نے

ہوا کے تیور بتا رہے ہیں یہ چرخ گردوں کے نام ہوگی

جلال کی عافیت منائے پھرے بھلا کب تلک زمانہ

یہ پارسائی نمائشی ہے یہ چار جلووں میں رام ہوگی

یہ صدمۂ عذر و ہجر ساغرؔ ابھی نظر سے پرے ہی رکھنا

ابھی محبت نئی نئی ہے ابھی تحمل میں خام ہوگی

مزید غزلیں از وسیم حسن مرچال ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں