وسیم اکرم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
آج جس پر یہ پردہ داری ہے (غزل)
آج جس پر یہ پردہ داری ہے
کل اسی کی تو دعوے داری ہے
آئینہ مجھ سے کہہ رہا ہے یہی
میرے چہرے پہ بے قراری ہے
آج وعدہ وہ پھر نبھائے گا
وادی و گل پہ کیا خماری ہے
تیری آنکھیں یہ صاف کہتی ہے
رات کتنی حسیں گزاری ہے
اک ادھوری سی شام باقی ہے (غزل)
اک ادھوری سی شام باقی ہے
لمحوں سے انتقام باقی ہے
سارے دشمن کو لکھ لیا اس نے
صرف میرا ہی نام باقی ہے
جھومتے پھر رہے ہیں بس وہ ہی
جن کے ہاتھوں میں جام باقی ہے
کوئی صورت نہیں مگر اس کا
کورے کاغذ پہ نام باقی ہے
تم کہو گے تو وقت لے لوں ذرا
صبح باقی ہے شام باقی ہے
مزید غزلیں از وسیم اکرم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں