پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وقار سحر کی غزلیں — Waqar Sahar Ghazals

وقار سحر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آزار و اذیت ہے یک طرفہ محبت بھی (غزل)

آزار و اذیت ہے یک طرفہ محبت بھی

اک طرفہ قیامت ہے یک طرفہ محبت بھی

سنتے تھے کہ قصہ ہے افسانوں کا حصہ ہے

جانا کہ حقیقت ہے یک طرفہ محبت بھی

خود سے ہی چھپاتے ہیں خود کو ہی جلاتے ہیں

خود سے ہی رقابت ہے یک طرفہ محبت بھی

اک شخص سے وابستہ جذبات ہیں صف بستہ

اک طرز عقیدت ہے یک طرفہ محبت بھی

میں چاہتا ہوں اس کو جس کے میں نہیں قابل

کیا خوبیٔ قسمت ہے یک طرفہ محبت بھی

اس بہانے کے بعد کیسا عشق (غزل)

اس بہانے کے بعد کیسا عشق

بھول جانے کے بعد کیسا عشق

یعنی تم مجھ کو آزماؤ گے

آزمانے کے بعد کیسا عشق

ضبط تو اصل ہے محبت کی

غم جتانے کے بعد کیسا عشق

یہ ترا وہم ہے فقط اک وہم

تیرے جانے کے بعد کیسا عشق

اک کمی کا کسک کا نام ہے یہ

عشق پانے کے بعد کیسا عشق

مزید غزلیں از وقار سحر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں