پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وکیل اختر کی غزلیں — Wakil Akhtar Ghazals

وکیل اختر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

وہ جو ویران پھرا کرتا ہے (غزل)

وہ جو ویران پھرا کرتا ہے

اس کے سر میں کوئی صحرا ہوگا

تجھ سے دل تیرے پرستاروں کا

ٹوٹتے ٹوٹتے ٹوٹا ہوگا

جھک کے جو آپ سے ملتا ہوگا

اس کا قد آپ سے اونچا ہوگا

وہ جو مرنے پہ تلا ہے اخترؔ

اس نے جی کر بھی تو دیکھا ہوگا

یوں تو تنہائی میں گھبرائے بہت (غزل)

یوں تو تنہائی میں گھبرائے بہت

مل کے لوگوں سے بھی پچھتائے بہت

ایسے لمحے زیست میں آئے بہت

ہم نے دھوکے جان کر کھائے بہت

یہ نہیں معلوم کہ کیا بات تھی

رو رہے تھے میرے ہمسائے بہت

تم ہی بتلا دو کہ کوئی کیا کرے

زندگی جب بوجھ بن جائے بہت

ہم فراز دار تک تنہا گئے

دو قدم تک لوگ ساتھ آئے بہت

شہر غم جیسا تھا ویسا ہی رہا

یوں جہاں میں انقلاب آئے بہت

ڈوبنا اخترؔ تھا قسمت میں لکھا

ویسے ہم طوفاں سے ٹکرائے بہت

مزید غزلیں از وکیل اختر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں