پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وفا نیازی کی غزلیں — Wafa Niyazi Ghazals

وفا نیازی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

حسن کو بے نقاب دیکھا ہے (غزل)

حسن کو بے نقاب دیکھا ہے

دل کا عالم خراب دیکھا ہے

آئے وہ میرے گھر بصد تمکیں

میں نے شاید یہ خواب دیکھا ہے

مست کر دے جو سارے عالم کو

وہ کسی کا شباب دیکھا ہے

میں نے اکثر گناہ گاروں پر

کرم بے حساب دیکھا ہے

چھپتے ہیں اور چھپ نہیں سکتے

ایسا رنگیں حجاب دیکھا ہے

جب ہوا امتحان حسن و عشق

حسن کو لا جواب دیکھا ہے

کیوں ہو جنت کی آرزو ہم نے

کوچۂ بو تراب دیکھا ہے

ہر دل میں ترا سودا ہر آنکھ تمنائی (غزل)

ہر دل میں ترا سودا ہر آنکھ تمنائی

اے زینت ہر محفل ہنگامۂ تنہائی

کعبے میں جسے ڈھونڈھا بت خانے میں ڈھونڈھا تھا

مے خانے آ کر وہ تصویر نظر آئی

شوخی ہے حیا پرور دزدیدہ نگاہیں ہیں

سمجھے نہ کوئی اس کو انداز شناسائی

غنچوں میں تبسم تھا کلیاں بھی چٹک اٹھیں

جب آئے وہ گلشن میں لیتے ہوئے انگڑائی

مغرور نہ ہو کیوں کر وہ سر ہر اک خود سر سے

حاصل ہے تیرے در کی جب اس کو جبیں سائی

دھوکا تری آمد کا دھڑکن پہ ہر اک دل کی

کیا تم کو سناؤں میں حال شب تنہائی

مزید غزلیں از وفا نیازی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں