پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وشیش استھانا کی غزلیں — Vishesh Asthana Ghazals

وشیش استھانا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مری رسوائی کا تم حل نکالو (غزل)

مری رسوائی کا تم حل نکالو

ذرا اس زندگی سے کل نکالو

یہاں رکتے نہیں ہیں اشک میرے

دوپٹے کا ذرا آنچل نکالو

کسی دن تھم نہ جائے یہ اداسی

مری آنکھوں سے اب بادل نکالو

یہاں سب دیکھتے ہیں مڑ کے تم کو

ذرا پیروں سے تم پایل نکالو

نئی نسلوں کو دیکھوں تو جوانی یاد آتی ہے (غزل)

نئی نسلوں کو دیکھوں تو جوانی یاد آتی ہے

نہ جانے کیوں مجھے اپنی کہانی یاد آتی ہے

میں جب بھی دیکھتا ہوں خود کو آئینے کے اندر تو

اچانک سے مجھے کوئی دوانی یاد آتی ہے

گزرتے ہیں ہمارے گھر کے اوپر جب یہ بادل تو

ہمیں بھی آنکھ کی اپنی روانی یاد آتی ہے

ہوا میں چل رہے ہیں اب کبھی پیروں میں چھالے تھے

ملی تھی جو زمیں سے وہ نشانی یاد آتی ہے

مزید غزلیں از وشیش استھانا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں