ویریندر کھرے اکیلا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
لوگ بھی کیا ہیں کسی کا دل دکھا کر خوش ہوئے (غزل)
لوگ بھی کیا ہیں کسی کا دل دکھا کر خوش ہوئے
پھول پر بیٹھی ہوئی تتلی اڑا کر خوش ہوئے
پیاس ہم اپنی بجھا لیں یہ اجازت ہے کہاں
پھر بھی اے دریا ترے نزدیک آکر خوش ہوئے
مرض کو پالے ہوئے رکھنا سمجھ داری نہیں
لوگ پھر بھی خامیاں اپنی چھپا کر خوش ہوئے
شکل و صورت دیکھنے لائق تھی تب صیاد کی
قید پنچھی جب پروں کو پھڑپھڑا کر خوش ہوئے
آخرش کرتے بھی کیا جب کلاس میں ٹیچر نہ تھا
سارے بچہ بچیاں اودھم مچا کر خوش ہوئے
بوجھ دل کا ایک ہی جھٹکے میں حلقہ ہو گیا
ہم تمہاری یاد میں خود کو رلا کر خوش ہوئے
اے اکیلاؔ اور کیا ہونا تھا بس اتنا ہوا
سر پھرے جھونکے چراغوں کو بجھا کر خوش ہوئے
خواب خوش فہمی خوشی سب کچھ مٹا کر رکھ دیا (غزل)
خواب خوش فہمی خوشی سب کچھ مٹا کر رکھ دیا
اس نے دو ہی روز میں مجھ کو بھلا کر رکھ دیا
یہ کرشمہ کم سے کم انسان کے بس کا نہیں
کس نے پھر پتھر پے یہ پودھا اگا کر رکھ دیا
سب کی نظروں میں یہ دولت آ نہ جائے اس لئے
میں نے تیرا درد غزلوں میں چھپا کر رکھ دیا
ترک مے کرنے ہی والا تھا مگر اب کیا کروں
جام ساقی نے مرے ہاتھوں پہ لا کر رکھ دیا
صرف اصلی بات ہی بولی نہیں کمبخت نے
کل جہاں کا یوں تو افسانہ سنا کر رکھ دیا
کیا حسیں کیا پر سکوں سپنا ادھورا رہ گیا
اور سو لینے دیا ہوتا جگا کر رکھ دیا
اے اکیلاؔ ہو گئی اپنی بھی رسوائی بہت
ہم نے اس رخ سے مگر پردہ ہٹا کر رکھ دیا