پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ورل شکلا کی غزلیں — Viral Shukla Ghazals

ورل شکلا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ایک صبح جب آنکھ کھلی کھڑکی سے جھانکا رستے کو (نظم)

ایک صبح جب آنکھ کھلی کھڑکی سے جھانکا رستے کو

بھیڑ مچی تھی جھنجھلاتی سی ہر کوئی جلدی میں چلتا

سانس پھلائے دوڑے جاتا

ہارن بجا کے سب کو بس آگے ہونا تھا

بڑے چاؤ سے آنکھیں ان کو دیکھ رہی تھیں

سوچا یہ کیسی جلدی میں بندے سارے دوڑ رہے ہیں

کون سی منزل پا جانے کو سب کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں

لگا اچانک جھٹکا اور آنکھیں جاگی تھیں

راستہ تھا سنسان بھیڑ کا نام نہیں تھا

آئینہ تھا آنکھ کے آگے

راستے پر تو کوئی نہ تھا

مزید غزلیں از ورل شکلا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں