ورل دیسائی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
نہ ہنستا ہوں نہ روتا ہوں مجھے بھی مسئلہ ہے (غزل)
نہ ہنستا ہوں نہ روتا ہوں مجھے بھی مسئلہ ہے
خوشی بھی مسئلہ مجھ کو اداسی مسئلہ ہے
یہ پیڑھی سے روایت کا مکانی مسئلہ ہے
اداسی تو ہمارا خاندانی مسئلہ ہے
مریض عشق ہوں تعویذ مجھ پہ بے اثر ہیں
سو سب کہتے ہیں مجھ کو آسمانی مسئلہ ہے
محبت قید ہو کے رہ گئی سرحد کی حد تک
محبت سے سیاست کو سیاسی مسئلہ ہے
جہاں پہ رونا ہو مجھ کو وہاں روتا نہیں میں
مری آنکھوں کا پانی بھی مجھے ہی مسئلہ ہے
مرے سب شعر خارج ہیں یہ میں بھی جانتا ہوں
یہ اولی مسئلہ ہے اور ثانی مسئلہ ہے
فیصلے کی یہ گھڑی ہے (غزل)
فیصلے کی یہ گھڑی ہے
ٹرین پٹری پر کھڑی ہے
دور واں جو جھونپڑی ہے
شہہ کی آنکھوں میں اڑی ہے
رات ہم کو کھا رہی ہے
تم کو سونے کی پڑی ہے
ہم تری خاطر رکے ہیں
موت تو آ کر کھڑی ہے
وقت بھی اچھا نہیں ہے
ہاتھ میں ٹوٹی گھڑی ہے
مزید غزلیں از ورل دیسائی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں