پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وپن سنیجا شائق کی غزلیں — Vipin Suneja Shayeq Ghazals

وپن سنیجا شائق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ایک لوری گنگنانا چاہتا ہوں (غزل)

ایک لوری گنگنانا چاہتا ہوں

آج میں خود کو سلانا چاہتا ہوں

بھول بیٹھا ہوں کہ کیا ہوں کون ہوں میں

اب تمہیں بھی بھول جانا چاہتا ہوں

اب بتانے کو نہیں کچھ بات باقی

بس یہی سب کو بتانا چاہتا ہوں

تھک گیا ہوں اور سمٹوں بھی تو کتنا

اب بکھر کر پھیل جانا چاہتا ہوں

اپنا رستا میں نے خود روکا ہوا ہے

اس رکاوٹ کو ہٹانا چاہتا ہوں

نام میرا بھی شہیدوں میں ہو شامل

ایسا کچھ کر کے دکھانا چاہتا ہوں

وار کرتی ہے سدا پیچھے سے آ کر

موت سے آنکھیں ملانا چاہتا ہوں

ایسا ہے دل پہ داغ کہ جو دھل نہیں رہا (غزل)

ایسا ہے دل پہ داغ کہ جو دھل نہیں رہا

منہ میں ہمارے زہر ہے پر گھل نہیں رہا

ہم کو ہمیں سے کر کے جدا چل دیا کوئی

وہ کون تھا یہ راز ابھی کھل نہیں رہا

محسوس اب ہوا ہے کہ کتنا ہے فاصلہ

جب سے ہمارے بیچ کوئی پل نہیں رہا

دنگوں کی آگ نے تو نہیں فرق کچھ کیا

گردھر نہیں بچا وہاں عبدل نہیں رہا

مزید غزلیں از وپن سنیجا شائق ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں