پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ونایک دامودر ساورکر کی غزلیں — Vinayak Damodar Savarkar Ghazals

ونایک دامودر ساورکر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہی پاؤ گے محشر میں زباں میری بیاں میرا (غزل)

یہی پاؤ گے محشر میں زباں میری بیاں میرا

میں بندہ ہند والا ہوں یہی ہندوستاں میرا

میں ہندستاں کے اجڑے کھنڈہر کا ایک ذرہ ہوں

یہی سارہ پتہ میرا یہی نام و نشاں میرا

مرا ہے رکت ہندی ذات ہندی ٹھیٹھ ہندی ہوں

یہی مذہب یہی فرقہ یہی ہے خانداں میرا

قدم لوں مادر ہندوستاں کے بیٹھتے اٹھتے

مری ایسی کہاں قسمت نصیبہ یہ کہاں میرا

تری سیوا میں اے بھارت اگر سر جائے تو جائے

تو میں سمجھوں کہ ہے مرنا حیات جاوداں میرا

خوشی کے دور دورے سے ہے یاں رنج و محن پہلے (غزل)

خوشی کے دور دورے سے ہے یاں رنج و محن پہلے

بہار آتی ہے پیچھے اور خزاں گرد چمن پہلے

محبان وطن ہوں گے ہزاروں بے وطن پہلے

پھلے گا ہند پیچھے اور بھرے گا اندمن پہلے

ابھی معراج کا کیا ذکر یہ پہلی ہی منزل ہے

ہزاروں منزلیں کرنی ہیں طے ہم کو کٹھن پہلے

منور انجمن ہوتی ہے محفل گرم ہوتی ہے

مگر کب جب کے خود جلتی ہے شمع انجمن پہلے

ہمارا ہند بھی پھولے پھلے گا ایک دن لیکن

ملیں گے خاک میں لاکھوں ہمارے گل بدن پہلے

انہیں کے سر رہا سہرا انہیں کو تاج قرباں ہو

جنھوں نے پھاڑ کر کپڑے رکھا سر پر کفن پہلے

نہ ہو کچھ خوف مرنے کا نہ ہو کچھ فکر جینے کی

اگر اے ہمدموں من میں لگی ہو یہ لگن پہلے

ہمارا ہند بھی یورپ سے لے جائے گا بازی

تلک جیسے محبان وطن ہوں انڈین پہلے

نہ صحت کی کریں پروا نہ ہم دولت کے طالب ہوں

کریں سب ملک پر قربان تن من اور دھن پہلے

ہمیں دکھ بھوگنا لیکن ہماری نسلیں سکھ پائیں

یہ من میں ٹھان لیں اپنے یہ ہندی مرد و زن پہلے

مصیبت آ قیامت آ کہاں زنجیر و زنداں ہیں

یہاں تیار بیٹھے ہیں غریبان وطن پہلے

مزید غزلیں از ونایک دامودر ساورکر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں